بلوچستان: کوئلہ کانوں پر حملہ ،20 کان کن جاں بحق

بلوچستان: کوئلہ کانوں پر حملہ ،20 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملوں کے باعث 20کان کن جاں بحق اور 7سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ دستی بم سے حملہ کیااوروہاں پر موجود کان کنوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس” اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا

گولیاں لگنے کے باعث 20کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 7زخمی بھی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونیوالے کان کنوں کا تعلق پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، مسلم باغ، موسیٰ خیل، کچلاک اور افغانستان سے ہے۔

میڈیکل آفیسر دکی ہسپتال ڈاکٹرجوہر سدوزئی کا کہنا ہے کہ مسلح حملے میں زخمی ہونے والوں کو دکی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ریفر کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:قائد اعظم یونیورسٹی: دو طلباء گروپوں میں تصادم، متعددزخمی

کوئلہ کان کے مالک حاجی خیر اللہ نے کہا کہ مسلح افراد نے10 کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتےہی پولیس اور ایف سی کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

editor

Related Articles