عمرمحض ایک عدد، 91 سالہ امریکی خاتون نے ایتھلیٹکس میں نئے ورلڈ ریکارڈز قائم کر دیے

عمرمحض ایک عدد، 91 سالہ امریکی خاتون نے ایتھلیٹکس میں نئے ورلڈ ریکارڈز قائم کر دیے

کھیل کی دنیا میں ناممکن کو ممکن بنا کر عزم اور جذبے کی نئی مثال قائم کر دی گئی ہے۔

 امریکی ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والی 91 سالہ ایتھلیٹ فلورنس مائلر نے ثابت کر دکھایا ہے کہ محنت اور ہمت کے سامنے عمر کی کوئی حد مانع نہیں ہوتی، 60 سال کی عمر میں کھیل کے میدان میں قدم رکھنے والی اس خاتون نے 31 سالہ طویل سفر میں متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

فلورنس مائلر کی کہانی انتہائی غیر معمولی ہے ، جہاں اکثریت ریٹائرمنٹ کے بعد پرسکون زندگی کو ترجیح دیتی ہے، وہاں انہوں نے ٹریک اینڈ فیلڈ کا رخ کیا۔ وہ 90 سے 94 سال کی عمر کے گروپ میں دنیا کی بہترین ایتھلیٹس میں شمار ہوتی ہیں اور انہوں نے پول والٹ، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، 80 میٹر رکاوٹی دوڑ اور پینٹاتھلون جیسے سخت ترین مقابلوں میں حصہ لے کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پراسرار مقام جہاں چٹانیں خود چلتی ہیں، سائنسدان بھی حیران رہ گئے

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلورنس مائلر نے بتایا کہ 60 سال کی عمر میں انہیں ایتھلیٹکس میں آنے کا مشورہ ان کی سہیلی باربرا جارڈن نے دیا تھا ، دونوں نے تقریباً 20 سال تک ایک ساتھ کڑی تربیت حاصل کی اور کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے تاہم، باربرا جارڈن کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 2020ء میں 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں مگر فلورنس نے اپنے اس سفر کو تھمنے نہیں دیا۔ 

فلورنس کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں متعدد دن سخت ٹریننگ کرتی ہیں، جس میں ان کی تمام تر توجہ جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے اور اپنی تکنیک کو پہلے سے زیادہ بہتر بنانے پر ہوتی ہے۔   

editor

Related Articles