جرائم پیشہ عناصر کا نیٹ ورک ملیا میٹ، اسلام آباد پولیس نے 509 گینگزپکڑ لیے ، چوری شدہ 194 گاڑیاں، 668 موٹر سائیکلیں اور1 ارب 62 کروڑ کا مالِ مسروقہ برآمد
Home - آزاد انتخاب - جرائم پیشہ عناصر کا نیٹ ورک ملیا میٹ، اسلام آباد پولیس نے 509 گینگزپکڑ لیے ، چوری شدہ 194 گاڑیاں، 668 موٹر سائیکلیں اور1 ارب 62 کروڑ کا مالِ مسروقہ برآمد
آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے دوران رواں سال 2026 کے پہلے دس ماہ میں اہم کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ڈکیتی، راہزنی، چوری، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث 20 ہزار 883 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ارب 62 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی، راہزنی، گھریلو چوری، کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 509 گینگز کے ایک ہزار 197 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار گینگز کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 194 گاڑیاں، 668 موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
پولیس نے اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف بھی کارروائیوں کا دائرہ وسیع رکھا، جس کے نتیجے میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بھی جاری رہیں۔
غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ہزار 112 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 189 کلاشنکوفیں اور رائفلیں، 32 بندوقیں اور کاربین، مختلف بور کے ایک ہزار 757 پستول، 174 خنجر اور بھاری تعداد میں گولیاں و دیگر ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کیں۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ایک ہزار 527 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 232 کلوگرام سے زائد چرس، 138 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 194 کلوگرام آئس اور شراب کی 14 ہزار 962 بوتلیں برآمد کی گئیں۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے۔ ہوائی فائرنگ کے 105 مقدمات میں ملوث 126 ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
جرائم کی روک تھام، مشکوک عناصر کی نگرانی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار 915 گرینڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی، مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بنایا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں اور مؤثر پٹرولنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہر میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گ