وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کاعندیہ دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کاعندیہ دیدیا

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ وقت آگیا ہےکہ کابینہ میں نئے لوگ شامل کیئے جائیں، انہوں نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ جلد وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوگا۔قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ شرح سود ساڑھے 17 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، مہنگائی بڑھنے کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ججز تعیناتی، 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمشن کے اجلاس کا شیڈول جاری

وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پرپہنچانے والوں کے عزائم خاک ہوئے ہیں ، انکا کہنا تھاکہ حکومت نے کامیابی سےملک کو درپیش معاشی چینلجز سے ملک کو باہر نکالا ہے اور حکومت ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنےکے لیے پر عزم ہے۔

editor

Related Articles