پی ٹی آئی ٹرمپ کی کال کی منتظر نہیں،عمران خان کو اپنی جدوجہد سے آزاد کروائیں گے: علی محمد خان

 پی ٹی آئی ٹرمپ کی کال کی منتظر نہیں،عمران خان کو اپنی جدوجہد سے آزاد کروائیں گے: علی محمد خان

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈائیلاگ سے منع نہیں کیا ہے تاہم جو لوگ سمجھ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کسی بھی قسم کی ڈیل کریں گے تو وہ کبھی ایسا نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ہماری مدد کو نہیں آئےگا، اپنی جنگ خود ہی لڑنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگررہا ہوں گے تو قوم کے دم پر ہوں گے، عمران خان نے کسی کال سے متعلق کوئی بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کی بات اہم ہے، زلفی بخاری اور شہبازگل کی نہیں۔

علی محمد خان نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےآنےسےحالات بہترہوں گے۔علی محمد خان نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اب امریکہ نیوٹرل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں اور وہ امریکی مفادات کو ہی ترجیع دیں گے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسےمیں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائےگا، سیاست میں سارے کارڈ نہیں دکھائےجاتے،عطا تارڑکی بات کا جواب تب دوں گا جب جیت کرآئیں گے۔

 عطا تارڑاوران کی لیڈرشپ فارم 47سے آئے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے علی محمد خان نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم عوامی مفادکی خاطر ہونا چاہیئے تھی لیکن اس آئینی ترمیم نے عدلیہ کو کمزور کیا ہے اور حکومت نے ترمیم صرف ایک جماعت کا راستہ روکنے کے لیئے کی ہے۔

editor

Related Articles