وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، صوبے میں دہشت گردی کے واقعات تشویش کا باعث ہیں اور موجودہ حالات میں حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
اپنے بیان میں امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے باعث صوبے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام طویل عرصے سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے حالات میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مؤثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امیر مقام نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا
امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہونا چاہیے، صوبے کے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں،امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی غفلت یا عدم سنجیدگی کے بجائے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔


