محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میںبھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گااور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےتاہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ اور دھند چھا سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم صبح کے اوقات میں کشمور، سکھر، ٹنڈو جام، جیکب آباد اور گردونواح میں سموگ یا دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت بڑھنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور شام/رات کے اوقات میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔