بالی ووڈ میں تاپسی پنو کے ساتھ کیا ہوا؟ اداکارہ نے پہلی بار بتا دیا

بالی ووڈ میں تاپسی پنو کے ساتھ کیا ہوا؟ اداکارہ نے پہلی بار بتا دیا

بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں تاپسی نے بتایا کہ انہیں ایک مرتبہ ایک بڑی فلم سے صرف اس وجہ سے نکال دیا گیا کیونکہ فلم کے ہیرو کی اہلیہ ان کی کاسٹنگ سے خوش نہیں تھیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں اپنے کیریئر میں کئی مرتبہ فلموں سے سائیڈ لائن کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم یہ واقعہ ان کے لیے سب سے عجیب تجربات میں سے ایک تھا۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر کا بڑا سرپرائز، دو دہائیوں بعد ڈرامہ اسکرین پر واپسی

تاپسی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں بعض اوقات فنکار کی قابلیت، محنت اور ظاہری شخصیت کے بجائے ذاتی پسند ناپسند اور اندرونی تعلقات بھی کاسٹنگ کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے اسے نئے فنکاروں کے لیے ایک مشکل صورتحال قرار دیا، جو اپنی صلاحیت ثابت کرنے کے لیے پہلے ہی کئی مشکلات سے گزرتے ہیں۔

تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ ان رکاوٹوں کے باوجود انہوں نے اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ تاپسی پنو اب ایکشن ڈراما فلم گندھاری میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کے حوالے سے ان کے مداحوں میں خاصا تجسس پایا جاتا ہے اور شائقین ان کی نئی فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles