انتظامیہ نے خندقیں کھود دیں، مری کا خیبرپختونخوا ، آزادکشمیر سے زمینی راستہ منقطع

انتظامیہ نے خندقیں کھود دیں، مری کا خیبرپختونخوا ، آزادکشمیر سے زمینی راستہ منقطع

 ملکہ کوہسار مری کا خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے آج کے احتجاج کے پیش نظرانتظامیہ نے مری کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگادئیے ہیں ۔

اس کے علاوہ انتظامیہ نے آزادکشمیر اور خیبر پختونخواکی رابطہ سڑکوں پر خندقیں کھود د ی یں جبکہ گھوڑا گلی کے مقام پر بھی مٹی ڈال کر سڑک بند کر د یا گیا ہے ۔

ادھر چمن میں بھی نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) این 50 اور این 70 کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا دئیے گئے۔

لاہور اور فیصل آباد سے اسلام آباد آنے والے راستے بندکر دئیے ۔ لیویز حکام کے مطابق امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث ٹرانسپورٹ کو روکا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کو 33 مقامات جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے وفاقی دارالحکومت کو آنے والے تمام راستے بند کر د ئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج کی کال صرف بانی پی ٹی آئی واپس لے سکتے ہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں داخل ہونے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرد ئیےگئے ہیں۔ فیض آباد سمیت 6 مقامات کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

 فیض آباد، آئی جے پی روڈ، روات ٹی چوک، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ کچہری چوک کو یکطرفہ ٹریفک کے طور پر چلایا جائے گا، اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل سیل کیا جائے گا۔

editor

Related Articles