سموگ تدارک کیس میں لاہور ہا ئی کورٹ نے ہفتے میں 4 دن تک سکولز کھلے رکھنے کی تجویزد ے دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ سموگ سے متعلق عائد پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کرنی چا ہیے تھیں، یکدم پابندیاں ختم کرنے سے سموگ واپس آ سکتی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ہفتے میں تین دن تک تعمیراتی کام اور 4روز تک سکولز کھلے رکھنے کی تجویزدیدی، عدالت نے کہا کہ کمشنر لاہور نے قصور میں ٹیزریز کے حوالے سے اچھا کام کیا، عدالت نے کہاکہ محکمہ ماحولیات شوگرملز اور دیگر فیکٹریز کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے۔
جج کے مطابق سرکاری گاڑیوں کا وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم سے ٹیسٹ کروایا جائے۔ لاہورہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ رش کے وقت سڑکوں پر صفائی نہ کی جائے، ہجوم کے وقت صفائی سے سی او او ایل ڈبلیو ایم سی کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کردی ۔