عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے عالمی برادری سے عمران خان کی حفاظت کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کردی۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اس معاملے پر عالمی توجہ مرکوز کرانے کی کوشش کی۔ زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستانی اشرافیہ اچھی طرح جانتی ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ لیڈر ہیں۔
زیک نے مزید کہا کہ موجودہ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں عمران خان کی صورتحال کافی خطرناک ہو چکی ہےاور وہ عناصر جو اقتدار اور طاقت کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، ان کی جانب سے کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لیے شدید خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس لیے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی حفاظت کے لیے فوری طور پر آواز اٹھائی جائے۔