سیاسی نعروں کے بجائے تاریخی خدمات کا اعتراف! گورنر کے پی کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا پرانا نام بحال کرنے کا اعلان

سیاسی نعروں کے بجائے تاریخی خدمات کا اعتراف! گورنر کے پی کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا پرانا نام بحال کرنے کا اعلان

پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق صوبائی حکومت کے فیصلے کو تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کو دوبارہ ارباب نیاز کے نام سے پکارا جائے گا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام گزشتہ حکومت نے تبدیل کیا تھا۔ اب اسے دوبارہ اس کے اصل نام سے بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے سابق صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود ایک گراؤنڈ بھی تعمیر نہیں کیا جا سکا۔

دہشت گردی پہلی ترجیح

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پہلی ترجیح دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔ اس جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں کو دفن کر دیا، اب فیصلے کابل یا قندھار سے نہیں اسلام آباد سے ہوں گے، گورنر کے پی کا بڑا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہارنے کا کوئی آپشن نہیں۔ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی آپریشن کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے

گورنر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا ہے۔ اس رقم سے متعلق مختلف ترقیاتی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے صوبے میں انتظامی اور ترقیاتی معاملات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی

پریس کانفرنس میں موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی منصوبے کرپشن کا مرکز ہیں: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ میچز بھی منعقد کرائے جائیں گے۔

ان کے اعلان سے پشاور میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے امکانات پر نئی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles