پشاور: انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے اسپتالوں اور کاروباری حلقوں میں مشکلات، آن لائن معلومات متاثر

پشاور: انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے اسپتالوں اور کاروباری حلقوں میں مشکلات، آن لائن معلومات متاثر

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس کی سست رفتاری کی وجہ سے اسپتالوں میں دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں کو ٹیسٹ رپورٹس میں تاخیر ہو رہی ہے اور کئی مریض ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائن رپورٹس شیئر نہیں کر پا رہے

پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں انٹرنیٹ ایشو پرمبنی جیو رپورٹ کے مطابق صوبے کے تینوں تدریسی اسپتالوں میں روزانہ ہزاروں مریض ایمرجنسی میں لائے جاتے ہیں اور ان کے ڈیٹا اور بیماریوں کی تشخیص کا اندراج آن لائن کیا جاتا ہے، لیکن انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وی پی این کے ذریعے ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر بھی روزمرہ کے امور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کو تشخیص میں تاخیر کا سامنا ہے۔ طبی ماہرین نے حکومت سے فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی درخواست کی ہے

دوسری طرف، ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا مسئلہ صرف صحت کے شعبے تک محدود نہیں ہے، بلکہ فری لانسرز، کاروباری افراد اور طالب علموں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فری لانسرز نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے وہ اسائنمنٹ وقت پر نہیں دے پا رہے، جس کی وجہ سے کئی فری لانسرز کی پروفائلز بند ہو چکی ہیں

ڈیجیٹل مارکیٹ کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر انٹرنیٹ کی رفتار کی سست رفتاری کے مسائل حل نہ ہوئے تو فری لانسرز کے کلائنٹس دیگر ممالک جیسے بھارت اور بنگلادیش منتقل ہو جائیں گے۔
حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے تاکہ مریضوں، فری لانسرز اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *