حکومت مذاکرات کیلئے تیار نہ ہوئی تو14دسمبر سےسول نافرمانی کی تحریک کا آغاز ہو جائے گا، شوکت یوسفزئی

حکومت مذاکرات کیلئے تیار نہ ہوئی تو14دسمبر سےسول نافرمانی کی تحریک کا آغاز ہو جائے گا، شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت مذاکرات کیلئے تیار نہ ہوئی تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا آغاز ہو جائے گا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء اس وقت مذاکرت کیلئے غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے، اگرحکومت مذکرات کی طرف نہیں آتی تودو دن بعد سول نافرمانی کا آغا زہو جائے گاجس کا آغاز سمندر پار پاکستانیوں سے ہو گا۔

پارٹی میں اختلافات کی خبروں پر انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہےاور نہ ہمارے ورکرز کے حوصلے پست ہوئے ہیں ۔ عمران خان آج بھی اگر دھرنے کی کال دیں تو سب ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پی ٹـی آئی کے ختم ہونے کا دعویٰ کرتے تھے وہ آج ن لیگ اور پیپلز پارٹی ختم ہو رہی ہیں ۔ وفاقی کی تمام تر توانائی پی ٹی آئی کو دبانے میں صرف ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی نے سول نافرمانی تحریک کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

Related Articles