آبنائے ہرمز سے تجارت 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،امریکی سینٹ کام کا دعویٰ

آبنائے ہرمز سے تجارت 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،امریکی سینٹ کام کا دعویٰ

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ہونے والی تجارت کا حجم گزشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ حالیہ 2 ہفتوں کے دوران خام تیل، کارگو اور مائع قدرتی گیس کی نقل و حمل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں میں آبنائے ہرمز سے خام تیل، کارگو اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کے حجم میں اضافہ ہوا ہے،ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران آبنائے ہرمز سے ایک ارب بیرل سے زائد تیل کی نقل و حمل میں معاونت کی گئی۔

امریکی کمانڈر کے مطابق امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں 2 ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کیا ہے، تاکہ اہم بحری تجارتی راستے پر نقل و حرکت جاری رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :تجارتی جہازپرایرانی حملےکے بعد ایران پر آج مزید فضائی حملےکیے، سینٹکام

ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اب بارودی سرنگوں سے پاک ہے،امریکی فوج خطے میں موجود شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر سمندری راستے کی سکیورٹی پر کام کر رہی ہے۔

سینٹ کام کمانڈر نے کہا کہ شراکت دار ممالک کے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں ڈرونز کا ایک نیا مشترکہ یونٹ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles