پنجاب حکومت کا وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے گورنر سردار سلیم حیدر خان کے اختیارات تسلیم کرنے سے انکار پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے گورنر کے اختیارات تسلیم نہیں کیئے ہیں۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نئے واضح کیا ہے کہ اسمبلی کے پاس اختیار ہے وہ گورنرسے اختیار واپس لے سکتی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز لگانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ اسمبلی اختیارات واپس لے گی تو میں کچھ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے متعقلہ عمل میں خرابیاں ضرورہیں اور بحثیت گورنر ان عوامل کی نشاندہی کی گئی ہے۔