فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ایک ہزار 10 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ، حکومت نے منظوری دے دی۔ ایف بی آر ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کیلئے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایک ہزار دس گاڑیاں خریدنے کے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیئےحکومت نے منظوری دیتے ہوئے تین ارب کی پیشگی ادائیگی کی منظوری بھی دیدی ہے۔
500 یونٹس کیلئے مکمل اور 510 یونٹس کیلئےجزوی ادائیگی کی جائے گی۔ پہلے بیچ کی ترسیل مکمل ہونے کے بعد بیلنس کی ادائیگی کی جائے گی ۔
رواں مہینے 75 گاڑیاں، فروری میں 200 اورمارچ میں 225 گاڑیاں ڈیلیور کی جائیں گی۔ اپریل کے مہینے میں 250 ، مئی میں 260 گاڑیاں ڈیلیور کی جائیں گی۔ ایف بی آر کا لوگو گاڑی کے سامنے دروازوں اور سکرین پر چسپاں ہو گا۔