راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جس کے بعد ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
سزا کے اعلان کے دوران عمران خان گبھرائے ہوئے نظر آئے، اور کمرہ عدالت میں بشریٰ بی بی کے علاوہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی موجود تھیں۔
سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان نے کمرہ عدالت میں ادھر ادھر دیکھا، اور اس موقع پر علیمہ خان نے انہیں پکارا مگر عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اسی دوران، بشریٰ بی بی نے اپنا پرس نکال کر ایک چاکلیٹ عمران خان کو پیش کی، تاہم عمران خان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ “میری بیگم ایک دیندار خاتون ہیں، ان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔” عمران خان نے مزید کہا کہ وہ اس ٹرسٹ سے ایک روپیہ تک کا فائدہ نہیں اٹھاتے۔
فیصلے کے دوران عمران خان نے میڈیا کے ساتھ دو مرتبہ مختصر گفتگو کی اور سزا کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کو ناحق قرار دیا۔