قصور بارڈر پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

قصور بارڈر پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 3 مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بھارتی (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں شہری نہتے تھے اور انہیں مبینہ طور پر بغیر وارننگ نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ جاں بحق ہوگئے، دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے بتایا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گدھا نرس بن گیا؟ آن لائن سسٹم نے سرٹیفکیٹ جاری کردیا

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نے بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔

واقعے کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ بارڈر معاہدے اور طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے تینوں پاکستانی شہریوں کو درانداز قرار دیا ہے۔

Related Articles