لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو فراہم کردی گئی ہے، جس کی مدد سے مبینہ طور پر بچے کو لے جانے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ خاندان نے تاحال ایف آئی آر درج نہیں کرائی۔
محمد عاصم نے بتایا کہ مذکورہ خاتون متاثرہ والدین کی رضامندی سے لیبر روم میں آتی جاتی رہی تھی، جبکہ والدین کی جانب سے عملے کو بھی بتایا گیا تھا کہ خاتون ان کے ساتھ ہے اور اسے آنے جانے دیا جائے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچے کو لے جانے والی خاتون کی شناخت اور تلاش کی جارہی ہے۔