غم کی گھڑی میں بڑا حکومتی ریلیف، وزیر اعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین کیلئے امداد ی پیکج کا اعلان

غم کی گھڑی میں بڑا حکومتی ریلیف، وزیر اعظم کا  صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین کیلئے امداد ی پیکج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کے دوران جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

 شہباز شریف  نے مرحوم کاشف عمر کے بیٹے سے بات کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مالی معاونت اور بچوں کے لیے سہولیات

حکومتِ پاکستان نے جاں بحق ہونے والے تینوں شہریوں کے خاندانوں کے لیے فی کس 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ شہید شہریوں کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی تمام تر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے تمام سوگوار خاندانوں کی رہائش کے لیے ایک ایک مکان دینے کا بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔

میتوں کی جلد وطن واپسی اور ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ صومالی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر میتوں کی وطن منتقلی تیز کی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی پاکستانیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں اور باقی عملے کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے۔

یہ آپریشن صومالیہ کے ساحل پر یرغمال بنائے گئے جہاز کو آزاد کروانے کے لیے کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles