وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حتمی حج پیکج کا اعلان

وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ، 1475 پوائنٹس کی کمی

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی۔

شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

editor

Related Articles