پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ ہم قومی اداروں کے خلاف کھڑے نہیں ہونا چاہتے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج کوپُرتشدد بنا نے کیلئے ہر حربہ استعمال کرتی ہے ۔ گزشتہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا اور ہمیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہرایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کبھی نام نہیں لیا ۔ ہمارے خلاف یہ صرف حکومتی پروپیگنڈا ہے، امریکہ کے اپنے مفادات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سر سے چھتری ہٹا دی، دوسری جماعتوں پر قائم ہے، ہم حکومت یا جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، ملک میں پیکا ایکٹ کے نام پر اظہار رائے پر پابندی ہے۔ہماری مفاہمت کو ہرگز کمزوری نا سمجھا جائے۔ ہم ڈرنے والے نہیں ۔