پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ ان کی پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ ایشین گیمز 2026 ہوگی، جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہوجائیں گے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کو نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نیدرلینڈز کی وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ایشلے نوفکی نے نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت وہ نیدرلینڈز کی ٹیم کی وائٹ بال کرکٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔ پی سی بی نے بولنگ کوچ کی تقرری کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔ بورڈ کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔