عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز اتوار 30مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج چاند دیکھا جائے گا

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر 31مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے،چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کر ے گی۔

editor

Related Articles