سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، گریڈ 14 تک آسامیاں آگئیں

سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، گریڈ 14 تک آسامیاں آگئیں

سرکاری ملازمت کا انتظار کرنے والے نوجوانوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گریڈ 5 سے 14 تک 351 سرکاری آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی بھرتیوں کیلئے میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن سمیت مختلف تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں ، اس میں  کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، سب انسپکٹر، اپر ڈویژن کلرک، اسٹینو ٹائپسٹ اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ سمیت مختلف عہدے شامل ہیں ۔

 خاص بات یہ ہے کہ ان آسامیوں کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے، اس لیے اہل نوجوانوں کے لیے یہ ایک اچھا موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

گریڈ 5 سے 14 تک کون سی آسامیاں ہیں؟

جاری تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل (BPS-05) کی 174، جبکہ کانسٹیبل ڈرائیور (BPS-05) کی 64 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر (BPS-09) کی 36، اپر ڈویژن کلرک (BPS-11) کی 6 اور اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14) کی 8 آسامیاں شامل ہیں۔

مزید برآں ٹیکنیکل اسسٹنٹ (BPS-14) کی 15 اور سب انسپکٹر (BPS-14) کی 48 خالی آسامیوں پر بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یوں تمام اعلان کردہ آسامیوں کی مجموعی تعداد 351 بنتی ہے۔

تعلیمی قابلیت کیا ہونی چاہیے؟

امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت پوسٹ کے حساب سے مختلف رکھی گئی ہے۔ بعض آسامیوں کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جبکہ دیگر عہدوں کے لیے بیچلرز ڈگری یا کمپیوٹر اور آئی ٹی سے متعلقہ تعلیم درکار ہوگی۔

اس لیے درخواست دینے سے پہلے امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی مطلوبہ پوسٹ کی تعلیمی شرط ضرور چیک کرے۔ اس طرح غیر ضروری درخواست اور فیس جمع کرانے سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

جسمانی ٹیسٹ 

کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی آسامیوں کے امیدواروں کو صرف تحریری مراحل سے نہیں گزرنا ہوگا بلکہ مقررہ جسمانی معیار اور دوڑ کا ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :نئی بھرتیاں ، سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

مرد امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے یہی فاصلہ 10 منٹ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ اس لیے امیدوار درخواست کے ساتھ ساتھ جسمانی ٹیسٹ کی تیاری بھی شروع کردیں تو بہتر رہے گا۔

درخواست فیس کتنی ہے؟

سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو 2 ہزار روپے فی پوسٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔ اگر کوئی امیدوار ایک سے زیادہ آسامیوں کے لیے درخواست دینا چاہتا ہے تو ہر پوسٹ کے لیے الگ درخواست اور فیس جمع کرانا ہوگی۔

درخواستیں National Police Foundation – Testing & Assessment Service (NPFTAS) کے آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

درخواستوں کیلئے آخری تاریخ 

امیدواروں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے،  اس لیے بہتر ہے کہ آخری دن کا انتظار کرنے کے بجائے امیدوار اپنی تعلیمی دستاویزات، مطلوبہ معلومات اور فیس کا انتظام پہلے ہی مکمل کرلیں۔

موجودہ دور میں سرکاری ملازمت نوجوانوں کے لیے صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ مستقل کیریئر اور مالی استحکام کا اہم موقع بھی سمجھی جاتی ہے،  یہی وجہ ہے کہ محدود مدت میں آنے والی ایسی بھرتیوں میں مقابلہ بھی سخت ہوسکتا ہے،  امیدوار اگر اہلیت پر پورا اترتے ہیں تو بروقت درخواست دینے کے ساتھ ٹیسٹ کی تیاری پر بھی توجہ دیں۔

editor

Related Articles