بابر اعظم کی واپسی؟ لارڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

بابر اعظم کی واپسی؟ لارڈز ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑ لیےہیں  جہاں سیریز کے دوسرے لارڈز ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا، لندن پہنچنے کے بعد کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دی جائے گی۔

لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 101 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دورہ انگلینڈ، راشد لطیف نے بابراعظم کو میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

ذرائع کے مطابق مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پرامید ہے جو انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ بابر اعظم کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

 لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث پاکستان ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں 2 اسپنرز شامل کیے جانے کا امکان  جبکہ رفتار کے باعث فاسٹ بولر عبید شاہ کو لارڈز ٹیسٹ کیلئے ترجیح دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں ایک ہی سپراسٹار ہے لیکن ہم اسے عزت نہیں دیتے، سابق آل راؤنڈر اظہر محمود

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کی کنڈیشنز مختلف اور نسبتاً خشک ہے، جبکہ فلیٹ پچ کی توقع کی جارہی ہے۔

یاد رہے انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے بعد قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے ، برطانوی میڈیا نے انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو 50 برسوں کی بد ترین ٹیم قرار دیا ہے ۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق ہیڈنگلے کی خشک پچ پر بھی پاکستانی بولرز انگلش بلے بازوں کو پریشان نہ کرسکے ، ماضی کے مقابلے میں موجودہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کا معیار نمایاں طور پر کمزور ہے، فاسٹ بولنگ میں رفتار اور معیار دونوں میں کمی ہے اور فیلڈنگ ناقص ہے۔

editor

Related Articles