اگر آپ قومی بچت کی کسی اسکیم میں سرمایہ لگاتے ہیں یا لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ حکومت نے کئی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھا دی ہے، یعنی اب متعدد سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر پہلے کے مقابلے میں زیادہ منافع ملے گا۔
سب سے زیادہ اضافہ کہاں ہوا؟
اس بار سب سے بڑا اضافہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ میں ہوا ہے۔ اس کی شرحِ منافع 74 بیسس پوائنٹس بڑھ کر 11.82 فیصد ہو گئی ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ بھی پیچھے نہیں رہا، جس پر منافع 60 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.76 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
سب سے زیادہ شرح کس کی ہے؟
سب سے اونچی شرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کی ہے۔ ان دونوں پر منافع 12 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 12.72 فیصد کر دیا گیا ہے۔
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.80 فیصد ہو گئی ہے۔
اسلامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے
اسلامی اصولوں کے تحت سرمایہ لگانے والوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کی شرح میں تبدیلی کی گئی ہے
تین سالہ اکاؤنٹ پر منافع 41 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.57 فیصد جبکہ پانچ سالہ اکاؤنٹ پر منافع 54 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.70 فیصد کردیا گیا ۔