پہلگام واقعہ، سری نگر کے شہری نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر کے ایک شہری نے پہلگام واقعے پر بھارت کے فالس فلیگ ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پہلگام واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے کہا کہ 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ کیسے رونما ہو گیا، یہ گورنمنٹ کی ناکامی ہے، یہ انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کی ناکامی ہے، مقبوضہ کشمیر چھوٹا سا علاقہ ہے یہاں 7 لاکھ سے زیادہ فوج تعینات ہے، حملے کے وقت وہ کہاں تھی کیا کر رہی تھی؟۔

شہری کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت امت شاہ کیا کر رہے تھے، امت شاہ وقف بل ہو یا اور کوئی اور معاملہ انہیں صرف مسلمانوں کے خلاف بولنا آتا ہے، یہ حملہ پرامن کشمیریوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، کشمیریوں کو بدنام کرنا بند کرو۔

شہری نے کہا کہ یہ حملہ پہلے جیسے فالس فلیگ آپریشنز جیسا ہی ہے، جیسے چھتی سنگھ پورہ کا واقعہ پیش آیا تھا، یہ بھی ویسا ہی واقعہ ہے، یہاں دال گیٹ میں گرینیڈ حملہ ہوا وہ کس نے کیاتھا؟، اس کی تحقیقاتی رپورٹ کہاں ہے؟

شہری نے مطالبہ کیا کہ کسی پر الزام لگانے سے پہلے پہلگام حملے کی تفصیلی تحقیقات ہونی چاہییں، میں یہاں لال گیٹ کا رہائشی ہوں، میں 1990 سے وہ سب دیکھ رہا ہوں جو یہاں کیا جا رہا ہے۔

سری نگر کے شہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی اہم سوال اٹھایا کہ کشمیریوں نے 1990 میں اس وقت کسی بھی سیاح کو ہاتھ نہیں لگایا، جب یہاں حالات اس قدر سنگین تھے کہ سیکیورٹی والے یہاں چل بھی نہیں سکتے تھے۔

Related Articles