ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا

ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا

 پنجاب میں غیر قانونی فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ رواں سال صوبے بھر میں ممنوعہ لائٹس کے استعمال پر 17 ہزار سے زائد چالان پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی ہے کہ سڑک حادثات میں کمی لانے کے لیے غیر قانونی، تیز اور ضرورت سے زیادہ روشن گاڑیوں کی لائٹس کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔

حادثات کا اہم سبب

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سڑک حادثات کے تجزیے میں فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال سڑکوں پر ایک اہم حفاظتی مسئلے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

موٹرسائیکل سوارخبردار،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ترجمان کے مطابق ہائی بیم اور ایچ آئی ڈی لائٹس مخالف سمت سے آنے والے ڈرائیوروں کی آنکھوں پر براہ راست اثر ڈالتی ہیں اور ان کی سڑک دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

17 ہزار سے زائد چالان

ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ناقص، غیر قانونی اور زیادہ شدت والی لائٹس کے خلاف پہلے ہی کارروائی جاری ہے،حکام کے مطابق رواں سال ممنوعہ لائٹس کے استعمال پر 17 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔

لاہور میں 5 ہزار سے زائد کارروائیاں

صرف لاہور میں ٹریفک پولیس نے فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس استعمال کرنے والے 5 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو جرمانے کیے ہیں،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے واضح کیا کہ گاڑیوں پر فلیشر اور ایچ آئی ڈی لائٹس کا غیر قانونی استعمال ممنوع ہے۔

انہوں نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ ممنوعہ اور حد سے زیادہ روشن لائٹس کے خلاف قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ شہریوں کے لیے سڑکوں کو محفوظ بنایا جاسکے اور ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے۔

editor

Related Articles