ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، آج سبی گرم ترین شہر رہا۔
سبی ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد، اور پشاور میں درجہ حرارت 42 ڈگری رہا لیکن گرمی کی شدت 47 ڈگری محسوس کی گئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں 45 ڈگری جبکہ گرمی کی شدت 48 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی، کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری رہا لیکن گرمی کی شدت 38 ڈگری محسوس کی گئی۔
نواب شاہ اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ، سکھر ، دادو ، جیکب آباد میں 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔