کراچی : بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پرسیکیورٹی لازمی، ایڈوائزری جاری

کراچی : بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پرسیکیورٹی لازمی، ایڈوائزری جاری

کراچی میں بینکوں سے رقم لے کر لٹنے والوں کی حفاظت  کے لئے پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔

کراچی ساؤتھ پولیس کی جانب سے ایک  ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس کےمطابق پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے والوں کو سیکیورٹی لینا لازم ہوگی۔

پولیس کے مطابق بینک مینجرخود متعلقہ تھانےفون کرکےپولیس بلائے گا، بینکوں کومووایبل بنکربنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، اس کے علاوہ بینکوں کے سیکیورٹی گارڈ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، کس سکیل کوکتناریلیف ملے گا؟

جاری ایڈوائزری میں مزید کہا گیاہے کہ بینک میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کی جائے،8 میگاپکسل والے نئے کیمرے داخلی اورخارجی راستے پر بھی لگائےجائیں جبکہ غیرمتعلقہ افرادپر کڑی نظر رکھی جائے۔

ایڈوائزری میں کہا گیاہے سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی رجسٹرڈکمپنی سے کی جائے،اس کے علاوہ سرکاری چھٹیوں کے دوران بینکوں میں گارڈز لازمی رکھے جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *