سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، کس سکیل کوکتناریلیف ملے گا؟

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، کس سکیل کوکتناریلیف ملے گا؟

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وفاقی کابینہ کرے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو ریلیف دینے کے لیے چار مختلف تجاویز زیرغور ہیں ،تاہم ابھی تک کسی تجویز کو حتمی شکل نہیں دی گئی،ایک اہم تجویزکے تحت گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

 دوسری تجویزکے مطابق مہنگائی کے تناسب سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ایک اورتجویزکے مطابق گزشتہ دو ایڈہاک ریلیف الاؤنسز میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عیدالاضحیٰ کی تعطیلات گزارنے 6 لاکھ سے زائد سیاح خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے

ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی الگ تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تجاویز پر مشاورت کے بعد ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے، جو آج کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف تنخواہ دار طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے خواہاں ہیں، جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی ملازمین کو رعایت دینے کے لیے مثبت مشورے دیئے گئے ہیں۔

 دوسری جانب آرمڈ فورسز کے لیے متعارف کروائی جانے والی کنٹری بیوٹری پنشن سکیم پر عملدرآمد مؤخر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نافذ کی جانی والی اس سکیم کا اسٹرکچر تاحال مکمل طور پر تیار نہیں ہو سکا، جس کے باعث آرمڈ فورسز کو اس سکیم سے مستثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چپس، بسکٹ، کولڈڈرنکس، آئس کریم سمیت متعدد اشیا پر ٹیکس لگانے کی تجویز

 وفاقی کابینہ آج اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے، ایڈہاک ضم کرنے اور پنشن سکیم جیسے اہم معاملات پر حتمی فیصلہ کرے گی جس کے بعد بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *