پنجاب میں طلبہ کی ای بائیک ویری فکیشن یا تصدیق کے عمل کو مزید واضح اور شفاف بنانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اب طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر کی جائے گی اور صرف زبانی معلومات یا غیر مصدقہ دعووں کو قابلِ قبول نہیں سمجھا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن کو ای بائیک ویری فکیشن کا فوکل پرسن مقرر کردیا ہے ، فوکل پرسن سکول سربراہان اور پرنسپلز کے ذریعے طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق کرائیں گے۔
طلبہ کے ڈیٹا کی سرکاری ریکارڈ سے تصدیق لازم
حکام کے مطابق ای بائیک کیلئے طلبہ کی ویری فکیشن کے دوران ان کا ڈیٹا سرکاری ریکارڈ سے چیک کرنا ضروری ہوگا اور اس عمل کا مقصد فراہم کردہ معلومات کی درستگی کو یقینی بنانا ہے۔
حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ای بائیک کے حصول کیلئے صرف زبانی معلومات یا کسی غیر مصدقہ دعوے کی بنیاد پر تصدیق نہیں کی جائے گی ، اس کے بجائے متعلقہ ریکارڈ کو سامنے رکھ کر معلومات کی جانچ ہوگی۔
غلطیوں اور تضادات کی نشاندہی بھی ضروری
اس عمل کے دوران صرف معلومات کی تصدیق ہی کافی نہیں ہوگی بلکہ تمام ممکنہ غلطیوں اور تضادات کی بھی نشاندہی کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، اسطرح اگر طلبہ کے ڈیٹا میں کسی قسم کی غلطی یا معلومات میں تضاد سامنے آتا ہے تو اسے بھی ویری فکیشن کے عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔
حکام نے متعلقہ افسران اور سکول انتظامیہ کو ای بائیک ویری فکیشن کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، یوں پنجاب میں طلبہ کی ای بائیک ویری فکیشن یا تصدیق کے عمل میں سرکاری ریکارڈ، درست معلومات اور بروقت تصدیق کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔