پاکستان پورے بیٹل فیلڈ کا نقشہ براہِ راست دیکھ رہا تھا: بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف

پاکستان پورے بیٹل فیلڈ کا نقشہ براہِ راست دیکھ رہا تھا: بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا اعتراف

ویب ڈیسک: سینئر صحافی جبار چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ سمجھنے میں ایک صدی لگے گی کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبے، ٹریننگ اور حوصلے سے لڑی جاتی ہیں۔ ان کے بقول، یہ سب چیزیں بھارتی فوج کے پاس سرے سے موجود ہی نہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اب تک سات بھارتی اہلکار، جن میں اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان نے ان کے رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔ اس کے باوجود بھارتی ڈپٹی آرمی چیف یہ الزام لگا رہے ہیں کہ بھارت کے خلاف جنگ دراصل چین اور ترکی لڑتے رہے۔

جبار چوہدری نے کہا کہ بھارت کے پاس روس، امریکہ، اسرائیل اور فرانس کا اسلحہ ضرور ہے، مگر اسلحہ جنگ جیتنے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تو ابھی اپنے آدھے پتے بھی ظاہر نہیں کیے، اور بھارت خود اعتراف کر چکا ہے کہ پاکستان پورے بیٹل فیلڈ کا نقشہ براہ راست دیکھ سکتا تھا، جبکہ بھارت بالکل “بلائنڈ” یعنی اندھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ مائیکروسافٹ پاکستان سے اپنا کاروبار نہیں سمیٹ رہی،بھارت کا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ بے نقاب

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ائیر چیف نے نریندر مودی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پورے بیٹل فیلڈ پر پاکستان کی نظر ہے اور بھارت اندھیرے میں ہے۔ پاکستان نے تو ابھی آدھا بھی نہیں لڑا۔ یہاں تک کہ پاکستانی شہریوں نے اپنی بندوقوں سے بھارت کے ڈرون مار گرائے۔

جبار چوہدری نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شدید شرمندگی کا سامنا ہے، اور اس شرمندگی کو چھپانے کے لیے مختلف پروپیگنڈے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان نے دنیا میں دوست بنائے ہیں، جبکہ بھارت نے اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے دشمنی پال رکھی ہے۔

Related Articles