وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے بیان سے متعلق بھارتی حکومت کا پراپیگنڈہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اہم پالیسی بیان جاری

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے بیان سے متعلق بھارتی حکومت کا پراپیگنڈہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اہم پالیسی بیان جاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی حکومت کی جانب سے انکے بیان سے متعلق جاری پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پالیسی بیان جاری کیا ہے اور  بھارتی سازش بے نقاب کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف  میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین امین گنڈا پور نے بھارتی حکومت کی جانب سے انکے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا اہم پالیسی بیان سامنے آیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ انہوں نے بذات خود FATF جانے کا اعلان کیا ہے، علی امین نے واضح کیا کہ
پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میں اور پوری پختون عوام پاک فوج کیساتھ متحد ہے – وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کے لیئے انکے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پراپیگنڈہ پیدا کرنے کے لیئے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت آج سے نہیں ہمیشہ سے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ علی امین گنڈا ہور نے واضح کیا کہ انہوں نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے اہم حکومتی عہدوں پر کام کیا ہے اور وہ بھارتی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں اور اب وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں بذات ِ خود بھارت کے خلاف جانے کا  اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے اہم ثبوت موجود ہیں اور وہ ایف اے ٹی ایف میں بھارت کے خلاف اپنے خط میں تمام عوامل پیش کریں گے۔

وزیر اعلی نے واضح کیا کہ بھارتی حکومت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کے لیئے انکے بیان  کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے وہ اور انکی پوری پارٹی ہر دم تیار ہے۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان اور پورے خطے میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے چاہے چائینیز پر حملے ہو ں یا کوئی بھی دہشت گردی اس ملک میں ہو اس کے تانے بانے بھارت اور ان کے حواریوں سے ملتے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پختون عوام نے بھارت کے قبضہ سے آزاد کشمیر کو آزاد کروایا تھا اور انشاء اللہ جموں کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروائیں گے۔انہوں نے کہا پاکستان اور پاکستان کی عوام اور تمام حکومتیں اور دفاعی ادارے متحد ہیں اور پاکستان کے دفاع کے لیئے کسی بھئ سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیرا علی خیبر پختونخو انے کہا میرا بھارتی وزیر اعظم کو پیغام ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں بھارتی حکومت نے انکے بیان سے متعلق جو سازش کی ہے وہ ذاتی حیثیت میں ایف اے ٹی ایف میں پیش ہونگے اور بھارتی سازشی عوامل کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *