سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن اثاثہ جات نیلامی کیس میں پیش رفت، اضافی دستاویزات عدالت میں جمع

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن اثاثہ جات نیلامی کیس میں پیش رفت، اضافی دستاویزات عدالت میں  جمع

اسلام آباد ۔  سپریم کورٹ میں زیر سماعت بحریہ ٹاؤن اثاثہ جات نیلامی کیس میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مزید شواہد اور دستاویزات عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ ان اضافی دستاویزات میں نیلامی کا اشتہار، چارج شیٹ اور نیب ریفرنسز کی نقول شامل ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے اس کیس میں بحریہ ٹاؤن کی دائر کردہ مختلف درخواستوں پر سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔

یاد رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف نیب میں متعدد ریفرنسز زیر التوا ہیں جن میں اراضی کے حصول، قواعد کی خلاف ورزی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات شامل ہیں۔ نیب کے مطابق، بحریہ ٹاؤن کے بعض منصوبوں میں سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر حاصل کر کے کمرشل اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کی مشہور روبیش مارکی نیلامی میں خریدنے والے مصور عباسی کون ہیں؟

Related Articles