حالیہ شدید برشوں سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی کاروائیوں کے پیشِ نظر ضلع میں پرائیویٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ بونیر کی جانب سے جاری اہم اعلام میں کہا گیا ہے کہ بونیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب جاری امدادی کاروائیوں کے پیشِ نظر ضلع میں پرائیویٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ ضلع بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پرائیویٹ گاڑیوں کو آنے کی اجازت نہیں، انہیں واپس کیا جائے گا۔ اگر کوئی مدد کرنا چاہیں تو پیدل جا سکتے ہیں۔ ضلع بونیر میں گاڑیوں کی بڑی تعداد میں آمد امدادی کارروائیوں کو متاثر کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع بونیر میں حالیہ فلیش فلڈنگ کے سبب جانی اور مالی نقصان وسیع پیمانے پر ہوئے ہیں اور پاک فوج اور صؤبائی حکومت علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور جاری امدادی کاروائیوں کے پیشِ نظر ضلع میں پرائیوٹ گاڑیوں کے داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔