وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد جیسے مقدس مقام پر نماز ادا کرنے والے افراد کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔