کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکا، گیریزن افیسر کمانڈنگ 9 انفینٹری ڈویژن کوہاٹ میجر جنرل شاہد امیر افسر کا سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکا،  گیریزن افیسر کمانڈنگ 9 انفینٹری ڈویژن کوہاٹ  میجر جنرل شاہد امیر افسر کا سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ

گیریژن آفیسر کمانڈنگ 9 انفنٹری ڈویژن کوہاٹ میجر جنرل شاہد امیر افسر نے کوہاٹ پولیس لائنز مسجد بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران جی او سی نے دھماکے میں زخمی افراد سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر طبی حکام نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے حوالے سے جی او سی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

میجر جنرل شاہد امیر افسر نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کے لیے بہترین ممکنہ علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جی او سی نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز، ہنگو روڈ پر جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں دھماکے کے بعد دہشت گرد حملے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا کو ارسال کردی گئی ہے، جس کے مطابق واقعے میں 21 افراد شہید جبکہ 103 زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے سیکریٹری صحت، حکومت خیبر پختونخوا، پشاور کو ارسال کردہ ابتدائی واقعہ رپورٹ کے مطابق پولیس لائنز ہنگو روڈ، کوہاٹ میں واقع مسجد میں تقریباً 01:20 بجے جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا، جس کے بعد تقریباً 05 سے 07 دہشت گردوں کی جانب سے  دہشت گرد حملہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں مجموعی طور پر 21 افراد شہید ہوئے، جن میں 15 پولیس اہلکار اور 06 شہری شامل ہیں۔ شہید ہونے والے شہریوں میں ڈاکٹر اسرائیل خان اورکزئی بھی شامل ہیں، جو لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ میں چیف ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ (پیڈیاٹرکس) کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد مجموعی طور پر 103 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں لایا گیا۔ ان میں لیاقت میموریل ہسپتال میں 13 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ میں 90 زخمیوں کو لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 73 پولیس اہلکار اور 30 شہری شامل ہیں۔

Related Articles