خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعے میں متعدد بے گناہ پشتون شہید اور زخمی ہوگئے، جبکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی صحافی کے دہشت گردی پر سوال کرنے پربھڑک اٹھےخیبر پختونخوا میں آج دہشت گردی کی ایک بڑی واردات میں متعدد بے گناہ پشتون مسجد میں شہید اور زخمی ہوئے، جس کے باعث درجنوں گھروں میں غم اور صفِ ماتم بچھ گئی۔
سوال پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی برہم ہوگئے اور جواب دینے کے بجائے صحافی پر ناراضی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے صحافی سے کہا کہ ’’ہم عمران خان کی صحت کی بات کر رہے ہیں، تم کیا بو رہے ہو؟‘‘سوال کرنا ہر شہری کا حق ہے اور عوامی نمائندوں سے امن و امان، دہشت گردی اور شہریوں کے تحفظ پر جواب مانگنا جمہوری عمل کا حصہ ہے۔