پولیس لائنز مسجد کے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی، مطیع اللہ افغان شہری نکلا

پولیس لائنز مسجد کے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی، مطیع اللہ افغان شہری نکلا

سکیورٹی اداروں نے کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کی شناخت  کر لی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور افغان شہری تھا، جس کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کُرم میں دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو پسا کر دیا ،دم دبا کربھاگنے پر مجبور

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائیاں تیز کردی ہیں اور حملے میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکا، گیریزن افیسر کمانڈنگ 9 انفینٹری ڈویژن کوہاٹ میجر جنرل شاہد امیر افسر کا سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ

پاکستانی حکام کی جانب سے متعدد مواقع پر افغان حکومت سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔ پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں ملوث عناصر جہاں بھی موجود ہوں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

editor

Related Articles