کُرم میں دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو پسا کر دیا ،دم دبا کربھاگنے پر مجبور

کُرم میں دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو پسا کر دیا ،دم دبا کربھاگنے پر مجبور

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب پاک فوج، خوارج  کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مؤثر فائرنگ کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں خوارج پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 49 دہشت گرد ہلاک

ذرائع کے مطابق افغان سرحدی چوکیوں سے خوارج کو دراندازی کے لیے معاونت فراہم کرنے کی کوشش بھی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے خوارج کی معاونت کرنے والی افغان سرحدی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں صورتحال سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں اور دراندازی کی کسی بھی کوشش سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

editor

Related Articles