ترجمان اپوزیشن اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اپوزیشن اتحاد کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا، واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے گرفتاری کے خلاف ردعمل سامنے آیا۔
پولیس نے حراست میں لے لیا
رپورٹس کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے احتجاجی سرگرمی کے دوران اپنی تحویل میں لیا، پی ٹی آئی کی جانب سے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا،سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں اور پارٹی کے قانونی معاملات میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پارٹی کا شدید ردعمل
پی ٹی آئی نے اپنے رہنما کی گرفتاری پر حکومت اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو احتجاج کے حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔
سلمان اکرم راجہ اس سے قبل بھی احتجاجی سرگرمیوں کے دوران پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جا چکے ہیں ستمبر 2024 میں بھی انہیں راولپنڈی میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
سلمان اکرم راجہ کون ہیں؟
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں وہ پارٹی کے سیکر ٹری جنرل ہونے کے ساتھ قانونی معاملات میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔