سونا 5100 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سونا 5100 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا فی تولہ سونا 5 ہزار 1 سو روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

24 قیراط کا 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 372 روپے اضافے سے 3 لاکھ41 ہزار 906 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے بڑا اعلان

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 770 ڈالر کی بلند ترین حدپر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کچھ بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال اس قیمتی دھات کے نرخ مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

امریکہ کے فنانشل سروسز دینے والے ادارے گولڈمن ساچی کے مطابق ٹیرف کے علاوہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ مرکزی بینکوں خصوصا چین اور ابھرتی معیشتوں کی جانب سے زیادہ سونا خریدا جانا ہے۔

ماہرین یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ماسکو کے اثاثوں کے منجمد ہونے کو بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ گردانتے ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسی وجہ سے مرکزی بینک سونے کے بڑے ذخیرہ کار ہیں، جو تاریخ میں کان کُنی کے ذریعے نکالے گئے مجموعی سونے کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles