طلبا کے لئے خصوصی تعلیمی پیکیج منظور: ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی

طلبا کے لئے خصوصی تعلیمی پیکیج  منظور:  ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لیے خصوصی تعلیمی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق سیلاب زدہ اضلاع کے تمام طلبہ کی ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی ہے جبکہ بی ایس فرسٹ ایئر کے طلبہ کی داخلہ فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سیلاب متاثرہ اضلاع کی تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ ہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بھی ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود بچوں اور بچیوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹر پارٹ 2 کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *