حکومت کا گھر، فلیٹ، پلاٹ خریداری اور تعمیر کے لئے قرض مہیا کرنے کا فیصلہ

حکومت  کا گھر، فلیٹ، پلاٹ خریداری اور تعمیر کے لئے قرض مہیا کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں کے لیے قرض کی مالیت 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک ہوگی۔ قرض 20 سال کے لیے دیا جائے گا جبکہ قرض پر سبسڈی 10 سال تک فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق قرض کی فراہمی تمام کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس اداروں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی) کے ذریعے ہوگی۔ بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس تین فیصد شرح سود پر کریں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق صارف کو 20 لاکھ روپے قرض 5 فیصد شرح پر اور 35 لاکھ روپے قرض 8 فیصد شرح پر فراہم کیا جائے گا، جبکہ بینک قرض کی درخواستوں پر کوئی پروسسنگ چارجز وصول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے افراد قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، قرض کی فراہمی دس فیصد ایکوئیٹی اور نوے فیصد قرض کی بنیاد پر کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *