غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے نافذ ہوگیا ہے جس کے بعد اسرائیلی افواج نے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آج امن کی جیت کے ایک تاریخی لمحے کی گواہ بن رہی ہے۔
مصری وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کو فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والی کامیاب سفارت کاری غزہ جنگ کے خاتمے کی سمت ایک بڑی پیش رفت ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس نے غزہ کے انتظامی امور ایک غیر جانبدار فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔