پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کیلئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی،وزیر داخلہ

پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کیلئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی،وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد وں کی بلا اشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 23جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

محسن نقوی نے پاک فوج کے سپوتوں سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے بہادر سپوتوں نے وطن کے لئے جانیں نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر فورسز خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فوج نے 21 افغان چوکیوں پر عارضی قبضہ، بھارتی پراکسیز کے 200 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ کیے، آئی ایس پی آر

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وطن کے بہادر سپاہیوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے شجاعت اور قربانی کی ایک نئی مثال قائم کی۔

پاکستانی جوانوں کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کے نتیجے میں 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارت نواز دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کرنے والے یہ سپوت ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

editor

Related Articles