پاکستان نے افغانستان کو جارحیت کے بعد بھر پور شدید ترین فوجی جواب دینے کے بعد اب واضح پیغام دے دیا ہے کہ آپ دنیا کو اپنی بہادریوں سے متاثر کرسکتے ہیں ہم آپ کو اچھی طرح جانتے ہیں ۔
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ بیرونی تاثر قائم کرنے کے لیے آپ اپنی بہادریاں دنیا کو دکھا سکتے ہیں مگر ہم آپ کی حقیقی قابلیت اور حالات سے واقف ہیں۔
اگر امریکہ کی حمایت نہ ہوتی تو آپ سوویت یونین کے خلاف کامیاب نہیں ہو پاتے تھے اور تورا بورا میں آپ کا پسپا ہونا بھول جانا مناسب نہیں۔
حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی حدود میں دوبارہ خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ضرورت پڑی تو افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیج دیا جائے گا اور افغان حکومت انہیں دیگر ملکوں کو منتقل کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔
پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ اگر خیبر پختونخوا یا بلوچستان میں طالبان یا ان کے حامی خوارج کسی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہوئے تو پاکستان اُنھی کے مراکز کو نشانہ بنا کر سخت جواب دے گا۔